You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without signning in or signing up.
Get them delivered to your doorstep with Upto 10% OFF on all your pharmacy orders!
You can book lab tests for yourself and your family with Healthwire and avail Upto 28% OFF on lab tests from top labs!
Elevate your business with our Pharmacy Franchising Model and Earn 40% Annual Return On Investment.
by Saeed Iqbal
ملازمین سچ میں بیمار ہیں یا وہ چھٹی لینے کے لیے بیماری کا بہانہ کر رہے ہیں؟ اب اس بات کا آسانی کے ساتھ پتہ چلایا جا سکے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی مدد سے ملازمین میں بیماری کا پتہ چلایا جائے گا۔ ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملازمین کی آواز کی مدد سے اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ وہ بیمار ہیں یا نہیں۔
https://t.co/Zv43w75Ue0
Now you won't be able to fake sickness! #AI #ArtificialIntelligence
— Rehman Siddiqui (@RehmanSiddiqui) April 14, 2023
جب ملازم اپنی کمپنی سے بیماری کی وجہ سے چھٹی کی درخواست کرے گا تو کمپنی ملازم کی آواز کو آرٹیفیشل انٹیلیجینس میں چلائے گی۔ جس سے آسانی کے ساتھ اس بات کا پتہ چل سکے گا کہ ملازم کی طبیعت ناساز تو نہیں۔ نئی طبی تحقیق کے مطابق اے آئی کی مدد سے مریض کی آواز سن سے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے زکام، بخار، یا دیگر طبی علامات لاحق ہیں یا نہیں۔
اگر کچھ سیکنڈز کی آواز سے اے آئی ملازم میں بیماری کا پتہ نہ چلا سکی تو پھر ملازم کو کسی بھی کتاب یا اخبار سے ایک پیراگراف پڑھ کے سنانے کا کہا جائے گا، جس سے مریض میں بیماری کی موجودگی کا پتہ چل جائے گا۔ ایور کیئر ہسپتال سے تعلق رکھنے والے سائیکالوجسٹ کہتے ہیں کہ اگر یہ اے آئی کامیاب ثابت ہوتی ہے تو جھوٹی بیماری کا بہانہ کر کے لی جانی والی چھٹیوں کو کم کیا جا سکے گا۔
ابتدائی طور پر ہونے والے اس تجربے میں حاصل ہونے والے نتائج ستر فیصد درست تھے۔ تاہم مستقبل قریب میں اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ اے آئی کی مدد سے حاصل ہونے والے نتائج سو فیصد ہوں گے۔