پیچیدہ امراض کا سائبر نائف ٹیکنالوجی کی مدد سے علاج، وزیر اعلی کی منظوری

Author

by Saeed Iqbal

04-11-2022
10 Best Activities

0

SHARES

وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویر الہی نے کینسر سمیت کئی پیچدہ اور خطرناک امراض کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ سائبر نائف ٹیکنالوجی پنجاب کے دو بڑے شہروں لاہور اور ملتان میں استعمال کی جائے۔ گی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا۔

 

منگل کے روز مختلف طبی ماہرین، وزارتِ صحت اور فنانس کے سیکرٹری اور وزیر اعلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کی میٹنگ منقعد ہوئی جس کی سربراہی چوہدی پرویز الہی نے کی۔ میٹنگ سے خطان کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج کے متعلق ڈاکٹرز کو ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

 سائبر نائف ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر جیسے جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج میں بہت زیادہ سہولت میسر آئے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب گورنمنٹ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے طریقہ علاج کو ہیلتھ پروگرام کارڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ سائبر نائف ٹیکنالوجی کا استعمال پنجاب حکومت کے ہیلتھ کئیر کے نظام میں تبدیلی لانے کے مشن کا حصہ ہے۔

ہیلتھ کئیر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت بہت سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب  کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کو اب یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے آئینی و قانونی تبدیلیاں درکار ہوں گی۔ ان تبدیلیوں کے لیے حکومت پنجاب ضروری اقدامات اٹھائے گی۔