پیشاب کے ٹیسٹ کی مدد سے الزائمر کی تشخیص ممکن: سائنسدانوں کا دعویٰ

Author

by Saeed Iqbal

01-12-2022
10 Best Activities

0

SHARES

حال میں ہی ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیشاب کے ٹیسٹ کی مدد سے الزائمز کی ابتدائی سطح پر تشخیص ممکن ہے۔

 

اس تحقیق کے مطابق کے پیشاب کے ایک عام ٹیسٹ کی مدد سے اس دماغ مرض کی تشخیص ممکن ہو سکے گی۔ اگر کوئی مریض ابتدائی سطح پر الزائمر کا سامنا کر رہا تو پیشاب کے ٹیسٹ سے اس کی تشخیص ہو گی۔ اس ٹیسٹ کی مدد سے الزائمر کے ساتھ ساتھ یاد داشت کے مسائل کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔

پیشاب میں پائے جانے والے فارمک ایسڈ کے لیول کو مدِ نظر رکھ کر اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ کوئی شخص الزائمر کا سامنا کر رہا ہے یا نہیں۔ اس ٹیسٹ سے قبل الزائمز کی تشخیص کافی مشکل تھی کیوں کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کہ دماغ اور یاد داشت کو متاثر کرتی ہے۔

عام طور پر الزائمز کی تشخیص کے لیے ماہرِ نفسیات انٹرویوز اور نیورو سائیکالوجی ٹیسٹ جیسے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ ان طریقہ کار کی مدد سے اس مرض کی نشاندہی کافی مشکل عمل ثابت ہوتی ہے۔ اور بعض اوقات مریضوں میں اس مرض کی تشخیص تب ہوتی ہے جب اس بیماری کے لیے کوئی بھی علاج مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔

دماغ کے مسائل کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار جیسا کہ سی ٹی اسکین وغیرہ کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی قیمت کو  کچھ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ تاہم پیشاب کے اس ٹیسٹ کی قیمت کافی کم ہو گی۔ الزائمز سوسائٹی کے مینجر سیان گریگوری کا کہنا ہے کہ پیشاب کی مدد سے الزائمر کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت کم ہونے سے بہت سے لوگوں کو سہولت میسر ہو گی۔