SHARES
ایک رپورٹ کے مطابق ہر روز پاکستان میں بارہ سو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ہر روز اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا اس جان لیوا عادت میں مبتلا ہو جانا بہت بڑے خطرے کی علامت ہے۔
روزانہ 1200 نوجوانوں کا اس لت میں مبتلا ہونا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ اگر تمباکو نوشی کی عادت کو روکنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں صحت کے شدید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
Tobacco is responsible for more than 165,000 deaths in Pakistan every year. Each day 1200 children start smoking in Pakistan and this menace is spreading at alarming rate. #Tobaccoff #cigarette #quitsmoking #saynototobacco #health #lungproblem #smoking #tobacco pic.twitter.com/ODanCTVMPJ
— Pledge Against Consumption of Tobacco (@PACTPak) February 14, 2023
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت سب زیادہ غیر طبعی اموات کی وجہ بنتی ہے۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے لوگوں کو منہ، گلے، اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس عادت کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جب کہ دنیا بھر میں تقریباً سات ملین لوگ اس جان لیوا عادت کا شکار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ تقریباً پانچ ہزار لوگ ہر روز اس عادت کی وجہ سے ڈاکٹر ضیاء الدین اور حمید لطیف ہسپتال جیسے ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی نوجوانوں کا اس عادت میں مبتلا ہو جانا ایک لمحہ فکریہ ہے۔
نوجوانوں اور خاص طور پر لڑکیوں کا اس عادت میں مبتلا ہونا ایک تشویشناک امر ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں والدین کو خاص پر اپنے بچوں کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ سگریٹ نوشی جیسی عادات میں مبتلا نہ ہو سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی ایسی پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے نوجوانوں میں اس عادت کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔