You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
16-02-2023سلام آباد میں موجود پمز ہسپتال (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) سے صحت سہولت کے متعلق تمام ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹا گزشتہ برس چوری کیا گیا تھا۔ صحت سہولت کا ڈیٹا چوری ہونے سے وہ تمام ریکارڈ ختم ہونے کا خدشہ ہے جو مریضوں کی تعداد اور ان کے علاج کے اخراجات کے متعلق تھا۔
نامعلوم افراد کی جانب سے پمز ہسپتال سے صحت سہولت کارڈ کا ڈیٹا چرا لیا گیا جس کی وجہ سے بے ضابطگیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
.
.#PIMS #BreakingNews #Hospital #Pakistan #SehatCard #TrendingNow #HealthwireNews
— Healthwire News (@HealthwireNews) February 16, 2023
صحت سہولت کارڈ کا ڈیٹا ہسپتال کے اکاؤنٹ سیکشن سے چرایا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا چوری ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگییوں کا خدشہ ہے، کیوں کہ اس ڈیٹا میں یہ ریکارڈ تھا کہ صحت سہولت کارڈ پر کتنے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور علاج کی مد میں کتنی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ تاہم وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ برس صحت سہولت کارڈ پر پمز ہسپتال میں گیارہ ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔
پمز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے ڈیٹا کی چوری ایک نہایت حساس نوعیت کا معاملہ ہے، اس لیے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تا کہ جلد از جلد اس واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کی چوری کے باوجود مریض صحت کارڈ کی مدد سے اپنا علاج کروا سکتے ہیں، اور علاج کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔