شفاء انٹرنیشنل ہسپتال 2022 کا آئی-ایس-ایم-پی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

Author

by Saeed Iqbal

02-02-2023
10 Best Activities

0

SHARES

ء کا انسٹی ٹیوٹ آف سیف میڈیکیشن ایوارڈ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے نام رہا ہے۔ یہ ایوارڈ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی ادویات کی فراہمی کو محفوظ طریقوں کے ذریعے یقینی بناتا ہے۔

 

انسٹی ٹیوٹ آف سیف میڈیکیشن (آئی ایس ایم پی) ایک امریکی نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اس آرگنائزیشن کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو ادویات کی کوالٹی، ان کے محفوظ طریقہ استعمال، اور اس طرح کے دوسرے طبی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ہر سال انسٹی ٹیوٹ آف سیف میڈیکیشن کی جانب سے ایسے افراد، کمپنیوں، اور آرگنائزیشنز کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں جو ادویات کی محفوظ فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور ادویات کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھتے ہیں۔ 2022ء کا ایوارڈ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کو دیا گیا ہے کیوں کہ اس ادارے نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی ظاہر نہیں کی تھی۔

شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں فارمیسی آپریشنز کی چیف سلویٰ احسن کا کہنا ہے کہ مریضوں تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ سلویٰ احسن کے مطابق اددویات کے معیار اور ان کے متعلق دوسرے معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے کافی زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے، تاہم شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ادویات کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں فارمیسی کی چیف آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ہم ادویات کی خرید و فروخت اور فراہمی کے لیے ٹیلر میڈ سافٹ وئیر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ ہمارے ادارے کو کافی زیادہ رقم مختص کرنا پڑتی ہے۔