سندھ حکومت کا سول ہسپتال میں بچوں کے اوٹی کمپلیکس کے اخراجات اٹھانیکا اعلان

Author

by Saeed Iqbal

03-01-2023
10 Best Activities

0

SHARES

سندھ حکومت نے سول ہسپتال کراچی میں بچوں کے سرجری اوٹی کمپلیکس کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا کی جانب سے یہ اعلان ڈاؤ یونیورسٹی میں منعقد کی گئی ایک افتتاحی تقریب میں کیا گیا۔ یہ افتتاحی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی کے پاس آؤٹ طلباء کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سول ہسپتال کراچی میں ایک اور سرجری اوٹی کمپلیکس بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے، تاہم ابھی تک جگہ کی قلت کے باعث اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق طلباء صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اس تقریب میں ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کے علاوہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی، ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی، اور ڈاکٹر سیف سمیت پروفیسر ساجدہ قریشی نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق طلباء اپنی استطاعت کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

معروف سماجی شخصیت فیصل ایدھی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ وہ بچپن سے سول ہسپتال کراچی میں آ رہے ہیں۔ اس ہسپتال میں طبی سہولیات میں مسلسل بہتری آ رہی ہیں اور ہم اس بہتری میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو تیار ہیں۔