سندھ میں پہلے ربوٹک سرجری یونٹ کا قیام، صوبائی وزیر صحت نے افتتاح کر دیا

Author

by Saeed Iqbal

03-11-2022
10 Best Activities

0

SHARES

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن اور سندھ حکومت کی مدد سے سکھر میں پہلا ربوٹک سرجری یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے کوئی بھی ربوٹک سرجری یونٹ قائم نہیں تھا۔ اس یونٹ کا افتتاح ہفتہ کے روز سندھ کی صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کیا تھا۔

 

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا افضل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہیلتھ کئیر سروسز کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشش کر رہی ہے تا کہ مریضوں کو بر وقت مؤثر طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ صوبائی زیر صحت نے مزید کہا کہ ربوٹک سرجری یونٹ کا قیام سندھ حکومت کی انہی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس ربوٹک سرجری یونٹ کے قیام کے بعد ایسے مریضوں کے لیے طبی سہولیات میں جدت آئے گی جنہیں سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ روبوٹک سرجری یونٹ چوں کہ سکھر میں قائم کیا گیا ہے اس لیے لاڑکانہ، جیکب آباز، شکار پور، گھوٹکی، بے نظیر آباد، اور خیرپور کے مریض بھی اس یونٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ ربوٹک سرجری یونٹ کا قیام ہمارے ہیلتھ کئیر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتری لانے کے مشن کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس یونٹ میں پاکستان اور ایشیائی ممالک کے سرجنز کو ٹریننگ بھی جائے گی۔

ربوٹک سرجری یونٹ میں سب سے پہلے بڑی آنت اور گائناکالوجی کی سرجریز پرفارم کی جائیں گی۔ اس موقعہ پر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سرجن ڈاکٹر ریحان محسن کا کہنا تھا کہ ربوٹک سرجری یونٹ کے قیام کے بعد سرجری کے دوران اور بعد میں بہت سے طبی نقصانات سے بچنے میں مدد ملے گی، جیسا کہ درد کم ہو گا، خون بھی کم ضائع ہو گا، اور انفیکشنز کے خطرات میں بھی کمی آئے گی۔