You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
07-02-2023
کراچی میں واقع عثمان میموریل ہسپتال کی جانب سے گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے فری ڈائلسز کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ صرف ایک دن کے لیے منعقد کیا گیا تھا جو کہ دن گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہا تھا۔
عثمان میموریل ہسپتال نے گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے فری ڈائیلسز کیمپ کا انعقاد کیا اور فری ادویات، طبی معائنے، اور رعایتی لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی۔
.
.
.#Kidneys #Hospital #BreakingNews #Karachi #Dialysis #Medicine #Trending #HealthwireNews
— Healthwire News (@HealthwireNews) February 7, 2023
گردوں کے مریضوں کے علاوہ ان افراد نے بھی اس کیمپ سے فائدہ اٹھایا جو اپنے گردوں کی صحت کے متعلق پریشان تھے۔ نہایت قابل گردوں کے ماہرین کی جانب سے ایسے افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ طبی معائنہ بالکل مفت تھا۔
اس کے علاوہ گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کا بھی فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں گردوں کے ماہرین کی جانب سے ان بیماریوں کے علاج کے متعلق مفید مشورے فراہم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم تھی۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گردوں کے مختلف امراض کے لیے مفت ادویات بھی فراہم کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔ اس کیمپ میں مفت معائنے اور ادویات کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماریوں کے مختلف لیب ٹیسٹس میں بھی رعایت دی گئی تھی۔
عثمان میموریل ہسپتال کا ڈائیلسز سنٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس سنٹر کا افتتاح گزشتہ برس پچیس اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر غفار بلال، جو کہ ستارہ امتیاز ہیں اور ہینڈز انٹرنیشنل کے بانی ہیں، نے اس ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایسے افراد جو گردوں کی بیماریوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، انہیں ادویات اور دوسری طبی سہولیات پر رعایت دی جائے گی۔