You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
15-11-2022وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کیا جائے۔
#Wazirabad #Cardiology pic.twitter.com/PV53afTvjB
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 11, 2022
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر آباد کارڈیالوجی میں ایک سیکشن تعمیر کیا جائے گا جو صرف ایسے بچوں کا علاج کرے گا جو پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارڈیالوجی میں سروسز کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بین الاقوامی ماہرین صحت کی خدمات حاصل کی جائیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پروزیر الہی کا کہنا تھا کہ اس سیکشن کے تعمیر ہونے سے دل کی بیماریوں کے شکار بچوں کو علاج کے لیے بیرون ملک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر آباد کارڈیالوجی میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈاکٹر حضرات کے لیے ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں تا کہ ان کی رہائش کے مسائل ختم ہو سکیں۔
اس کے علاوہ پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کارڈیالوجی اور یورالوجی کے ڈیپارٹمنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مریضوں کے لواحقین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریضوں کے لواحقین کے لیے بہترین ویٹنگ ایریاز بنائیں جائیں گے تا کہ ہسپتال میں قیام کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہسپتالوں میں سبزے اور ان کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے درخت لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے تا کہ ہسپتالوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور ماحول کو صاف کرنے میں بھی مدد مل سکے۔