بچوں میں خون کی کمی کی نشاندہی اب ایپ کے ذریعے کے ممکن

Author

by Saeed Iqbal

09-03-2023
10 Best Activities

0

SHARES

طب کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے کیوں کہ طبی سائنس دانوں نے ایک ایسی ایپ تیار کر لی ہے جس کی مدد سے بچوں میں خون کی کمی کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ اس ایپ کی مدد سے آنکھوں اور ہونٹوں کی تصاویر کے ذریعے خون کی کمی کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ 

 

 

 

خون کی کمی ایک ایسی بیماری ہے جو کہ بہت سے بچوں کو پیدائشی طور پر متاثر کرتی ہے، جب کہ کچھ بچے ابتدائی سالوں میں ہی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ حمید لطیف ہسپتال اور بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہرین کہتے ہیں کہ بہت سارے بچوں میں اس مرض کی نشاندہی بر وقت نہیں ہو پاتی، جس سے کئ مزید بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

لیکن اب ایپ کی مدد سے اس بیماری کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ اگر آپ کے بچو کو جِلد کے پیلے پن، تھکاوٹ، بھوک نہ لگنا، سانس تیزی سے لینا، اور بار بار انفیکشن لاحق ہو جاتا ہے تو یہ انیمیا کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہوتا ہے کہ یہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر انیمیا کا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اس ٹیسٹ کے لیے اب آپ کو کسی لیب یا ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، کیوں کہ ایپ کی مدد سے یہ ٹیسٹ گھر پر ہی کیا جا سکے گا۔ ابتدائی نتائج میں اس ایپ نے نوے فیصد درست نتائج فراہم کیے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ طبی سائنس دانوں کا کہنا ہے اس ایپ سے ترقی پذیر ممالک سہولت اٹھا سکیں گے جہاں بہت سارے لوگوں کی اسٹیٹ-آف-دی-آرٹ طبی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔