You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without signning in or signing up.
Get them delivered to your doorstep with Upto 10% OFF on all your pharmacy orders!
You can book lab tests for yourself and your family with Healthwire and avail Upto 28% OFF on lab tests from top labs!
Elevate your business with our Pharmacy Franchising Model and Earn 40% Annual Return On Investment.
by Saeed Iqbal
پاکستان کے مختلف شرح میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ میں شہروں میں اس شرح میں اضافہ معمولی ہے تو کئی شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ کافی زیادہ ہے۔ جن شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا ہے ان میں کراچی بھی شامل ہے۔
کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح ٪17 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
۔
۔
۔#Karachi #COVID19 #spread #TrendingNow #Pakistan #BreakingNews #HealthwireNews
— Healthwire News (@HealthwireNews) April 4, 2023
اس کے علاوہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے نئے سات کیسز سامنے آئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں تین سو چھیاسی لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں بھی دو سو تہتر ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے چودہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم اس معاملے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وفاقی حکومت نے بھی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی نگرانی کی عمل کو سخت کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ ہو گا جس سے کورونا وائرس کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے طبی ماہرین بھی اپنے تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ حمید لطیف ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے تا کہ کورونا وائرس کی پھیلنے کی شرح میں اضافہ نہ ہو۔