نمک کے استعمال سے ہر سال لاکھوں اموات کا خطرہ: ڈبلیو ایچ او

Author

by Saeed Iqbal

17-03-2023
10 Best Activities

0

SHARES

نمک کے استعمال سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر نمک کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

 

 

انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے نمک ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیوں کہ اس میں کافی غذائیت پائی جاتی ہے۔ لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا شروع کر دیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دل کے طبی مسائل، فالج، اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بیماریاں چوں کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں اس لیے ان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر نمک کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو ان بیماریوں سے آسانی کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔

تاہم جو غذائیں ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں ان میں نمک کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق ہر شخص روزمرہ زندگی میں تقریباً گیارہ گرام نمک استعمال کرتا ہے، جب کہ انسانی جسم کو اس سے آدھے نمک کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس لیے اب طبی ماہرین اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بات زور دیا جا رہا ہے کہ نمک کے استعمال میں ہر صورت کمی لائی جائے۔ کیوں کہ نمک کے استعمال میں کمی لانے سے نہ صرف صحت برقرار رہے گی بلکہ جسم کو ضروری مقدار میں وٹامنز اور منرلز میں بھی حاصل ہوں گے۔