قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں انفلوئنزا کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ

Author

by Saeed Iqbal

28-02-2023
10 Best Activities

0

SHARES

قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) کے مطابق ملک بھر میں انفلوئنزا کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انفلوئنزا ایک فلو ہے جو کہ فلو وائرس کی ایچ ون این ون اسٹرین کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ ملک بھر میں 200 سے زائد کیسز کا رپورٹ ہونا حکام کے لیے پریشانی کا باعث نہیں ہے کیوں کہ اب اس کی ویکسین دستیاب ہے۔

https://twitter.com/HealthwireNews/status/1630536605529145344

انفلوئنزا کی وجہ سے مریضوں کو بہت سی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس بیماری کی وجہ سے بخار، سردی کے احساس، کھانسی، گلے کی خراش، ناک بہنا، آنکھوں کی سرخی، جسم درد، سردرد، تھکاوٹ، اسہال، متلی، اور قے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب انفلوئنزا کا وائرس آپ کے جسم پر حملہ آور ہوتا ہے تو ایک سے تین دنوں تک یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

اس موسمی فلو کی وجہ سے کچھ شدید طبی علامات جیسا کہ سانس لینے میں مشکلات، سینے کا درد، پٹھوں کا درد، اور شدید کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ موسمی فلو اور اس کی وجہ سے لاحق ہونے والی علامات سے بچاؤ کا سب سے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اس کی ویکسین لگوائی جائے۔

قومی ادارہ صحت نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ حاملہ خواتین اور بزرگ افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسمی فلو کی ویکسین شوکت خانم ہسپتال اور بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے لگوائی جا سکتی ہے۔

انفلوئنزا ایچ ون این ون کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 2010ء میں موسمی فلو قرار دیا گیا تھا۔ اس موسمی فلو کی اگر ویکسین لگوا لی جائے تو موسم کی تبدیلی کے دوران اس سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے