سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ہلاکت میں اضافہ، 324 بچے جاں بحق

Author

by Saeed Iqbal

20-03-2023
10 Best Activities

0

SHARES

طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے ایچ آئی کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس بیماری کی وجہ سے تین سو چوبیس بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

سندھ کی صوبائی وزارتِ صحت کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران ایک سو چونسٹھ بچے ایچ آئی وی کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے تھے۔ جب کہ گزشتہ چار سالوں میں جان سے جانے والے بچوں کی تعداد تین سو چوبیس ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تین سو چوبیس بچوں میں دو سو سات لڑکے اور ایک سو سترہ لڑکیاں شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد اڑھائی ہزار سے بڑھ چکی ہے، جب کہ گزشتہ دو ماہ میں مزید سترہ بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں اگر انیمیا کی علامات بھی موجود ہوں تو یہ بیماری زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھی یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ایچ آئی وی ایک ایسا مرض ہے جو کہ مدافعتی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اگر اس مرض کو ابتدائی سطح پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ اس کی وجہ سے ایڈز بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ ایچ آئی وی کا تاحال کوئی مؤثر علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے، تاہم ادویات کے ذریعے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔